وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمشنر ژوب ڈویژن کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمشنر ژوب ڈویژن کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

لورالائی (زیبائے پاکستان آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمشنر ژوب ڈویژن کی ہدایت کے پر ژوب ڈویژن میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔اور ڈپٹی کمشنر ز کی قیادت میںریلیا ں نکالی گئیں ۔ضلع لورالائی میں سب سے بڑی ریلی ایڈیشنل کمشنر محمد ایوب اور ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی کی سربراہی میں عبدالرحیم خان کلب سے روانہ ہوئی ،ریلی میں سرکاری آفسران ،سول سوسائٹی ،انجمن تاجران اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ریلی مختلف شاہراہوںسے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک پر وقار اورسادہ تقریب میں تبدیل ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر محمد ایوب،ڈپٹی کمشنر کاشف نبی نے شرکاء سے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیری بھائیوں پرظلم وبربریت کی مذمت کرتے ہیں عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لے ،کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں 72 سالوں سے کشمیر میں ظلم وستم جاری ہیں تقریب سے وائس پرنسپل بی آرسی لورالائی منصور الرحمن ،پروفیسر محمد فاروق اور مختلف کا لجوں کے طلباء نے بھی خطاب کیااس کے علاوہ ضلع بارکھان میں نکالی گئی ریلی میں صوبائی وزیر خوراک وبہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران نے خصوصی طور پر شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی پر زور مذمت کی اور حکومت بلوچستان اور ضلع بارکھان کے عوام کی جانب سے کشمیر ی بھائیوں اور پاک فوج سے تعاون کا عزم کیا ۔ژوب ڈویژن کے دیگراضلاع دکی ،موسیٰ خیل ،شیرانی ،ژوب اور قلعہ سیف اللہ بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور کشمیر میں جاری ظلم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمشنر ژوب ڈویژن کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں