ڈیرہ بگٹی میں لیویز کی کارروا،بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ڈیرہ بگٹی میں لیویز کی کارروا،بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ڈیرہ بگٹی (زیبائے پاکستان آئی این پی)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے کے مطابق5اگست کی صبح حساس ادارے کی نشاندہی پر لیویز فورس نے نواحی علاقوں شمسر کی پہاڑیوں اور پیر کوہ کے قریبی علاقوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا۔برآمد کئے گئے اسلحہ میں 14 کلو بارود، بارودی سرنگیں، ریمورٹ کنٹرول بم، تھری ناٹ تھری اور بارہ بور رائفل، آر پی جی شیلز اور اینٹی ائیر کرافٹ گن کے سینکڑوں راونڈز سمیت مختلف دیگر ہتھیاروں کے بھی سینکڑوں راونڈز شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دہشتگرد عیدالاضحی اور یوم آزادی پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں