فنڈز کی کمی، ایوان صدر میں عیدالاضحی پر ہونے والی تقریبات منسوخ

فنڈز کی کمی، ایوان صدر میں عیدالاضحی پر ہونے والی تقریبات منسوخ

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) فنڈز کی کمی کے باعث ایوان صدر میں عیدالاضحی پر ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ہر سال عیدالفطر اور عید الضحی کے موقع پر غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات کو مدعو کیا جاتا تھا۔ تاہم اس مرتبہ عید الاضحی کے موقع پر کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی جارہی۔ ایوان صدر میں تقریبات کی منسوخی کی وجہ فنڈز کی کمی ہے، ایوان صدر کے لئے انٹرٹینمنٹ فنڈز کے لئے 2 ہفتے قبل کابینہ میں سمری بھیجی گئی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں