کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کھڑا نظرآئے گا،فردوس عاشق اعوان

کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کھڑا نظرآئے گا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے کھڑا نظرآئے گا، وزیراعظم کشمیریوں کے موقف کو ڈٹ کر دنیا میں بیان کریں گے،کشمیر ہماری شہہ رگ اور رہے گا،اقوام متحدہ اپنی قرارداد کی بے توقیری پر بھارت سے جواب طلبی کرے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے ، آج کسی فورم پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے ، پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے کشمیر ہماری شہہ رگ اور رہے گا ، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں کے گھر کے باہر دس دس فوجی کھڑے کر دیئے ہیں ، 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی آواز کو کچلنے میں مصروف ہے ، مظلوم کشمیری پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، یہاں سے یکجہتی کاپیغام جانا اشد ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے،سب نے مل کر بھارتی مکروہ عمل کی مذمت کرنی ہے ، وزیراعظم بین الاقوامی سطح پر دنیا کو انگیج کر رہے ہیں اور مختلف ممالک کے سربراہان سے بات چیت میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق کو کچل رہا ہے ، اقوام متحدہ اپنی قرارداد کی بے توقیری پر کھڑا ہو اور بھارت سے جواب طلبی کرے، بھارت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی دھجیاں بکھیر کر مذاق اڑایا ، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے کھڑا نظرآئے گا، وزیراعظم کشمیریوں کے موقف کو ڈٹ کر دنیا میں بیان کریں گے۔(ع ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں