بھارت نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی کی، فروغ نسیم

بھارت نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی کی، فروغ نسیم

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے قراردادوں اور دیگر عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو زبر دستی اپنا حصہ بنایا یے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جانب سے شور شرابے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے بھائی ہیں اور ایسا کرنا ان کی مرضی ہے۔فروغ نسیم نے کہا کہ دنوں ممالک کے درمیان طے یہ ہوا تھا کہ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا علاقہ کی حیثیت ویسی ہی رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا نے غیر قانونی طور پر اب کشمیر پر قبضہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں