فرانسیسی عوام نئی پینشن پالیسی کے خلاف سڑکوں پر ،دوسرے روز بھی احتجاج

0

پیرس :  ملک کے چالیس شہروں میں لاکھوں افراد نے ہڑتال میں شرکت کی،کئی مقامات پر عوام اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز، پولیس، وکلا، ٹیچرز اور ٹرانسپورٹرز نے بھی مظاہرین میں شامل ہو کر ہڑتال میں حصہ لیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ شہریوں نے آٹھ تیل کی ریفائنریز کو بند کر دیا۔ فرانس میں ملک گیر ہڑتال کے باعث نوے فیصد ریل کا نظام جام ہو گیا جبکہ تیس فیصد فلائٹس کینسل ہو گئیں۔ خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے پوائنٹ بیسڈ پینشن نظام لانے کا اعلان کیا ہے۔ فرانس میں موجودہ پینشن نظام میں بیالیس سکیمیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.