امریکا نے بحر عرب میں ضبط کیے گئے ایرانی میزائلوں کی تصاویر جاری کر دیں

0

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی میزائلوں کے اجزاء کی اْس کھیپ کی تصاویر جاری کی ہیں جس کو امریکی بحریہ نے یمن میں حوثی ملیشیا تک پہنچنے سے پہلے بحیرہ عرب میں قبضے میں لے لیا تھا۔مذکورہ ذمے داران نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب یمن کے لیے بھیجے جانے والے جدید میزائل اجزاء کی اتنی بڑی کھیپ قبضے میں لی گئی ہے۔ یہ کھیپ بدھ کو رات گئے ہونے والی ایک کارروائی میں ایک چھوٹی کشتی کے اندر سے برآمد کی گئی۔ ذمے داران نے مزید بتایا کہ کشتی کے عملے کو یمنی ساحلی پولیس کے مراکز منتقل کر دیا گیا اور میزائلوں کے اجزاء اس وقت امریکا کے قبضے میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.