پیپلز پارٹی عورتوں کے حقوق کی سب سے بڑی علم بردار جماعت ہے ،قمر زمان کائرہ

0

کرمانوالہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عورتوں کے حقوق کی سب سے بڑی علم بردار جماعت ہے ،شہید بینظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کے لیے قوانین بنائے ،پیپلز پارٹی عورت مارچ کے ساتھ ہے ، عورت کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے ،ہائی کورٹ کی جانب سے عورت مارچ کیخلاف درخواستیں مسترد ہونے پر اسے مزید تقویت حاصل ہوگئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان قائرہ نے اوکاڑہ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ وفد کی قیادت سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ضلع صدر پی پی چوہدری سجاد الحسن نے کی وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو کے 19مارچ کے دورہ اوکاڑہ کے حوالے کے سلسلہ میں مشاورت کے موقع پر قمر زمان قائرہ نے کہا عورت کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے کوئی معاشرہ بھی مکمل نہیں ہوسکتا جب تک عورت کا کردار شامل نہ ہو انہوں نے کہا کہ اب ہائی کورٹ نے بھی عورت مارچ کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں ہیں اس سے عورت مارچ کو مزید تقویت حاصل ہوگئی ہے قمر زمان نے کہا کہ پاکستان میں 50فیصد خواتین کی آبادی ہے اس کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ خواتین پاکستان کے ہر ادارہ میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور اپنا حصہ پاکستان کی ترقی میں ڈال رہی ہیں قمر زمان نے کہا کہ عورتیں آئین اور قانون میں دیئے گئے اختیارات کا مطالبہ کر رہی ہیں اس لیے پی پی مساوات اور برابری کی بات کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی مضبوطی اور استحکام میں عورت کا کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور حکومت سب اچھا کا راپ الاپ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ملک میں بدامنی اور عدم تحفظ پیدا ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ آٹا چینی مہنگے کر کے عوام کو لوٹنے والوں کا احتساب کون کرے گا انہوں نے کہا کہ یہ لوگ وزیراعظم کے دائیں بائیں چلتے ہیں قمر زمان نے کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سات ماہ سے زائد عرصہ گزرچکا ہے کشمیری گھروں میں بند ہیں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دہلی کے مسلمانوں مساجد ، گھروں کے علاوہ انسانوں کو زندہ دلایا جارہا ہے جو انتہائی تشویش ناک بات ہے کشمیریوں کے جذبہ حریت کے سامنے مودی سرکار کاظلم دم توڑ جائے گا اور انشا ء اللہ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.