کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،اسے دنیا کے جدید شہروں کی صف میں لانا وزیراعظم کا وژن ہے، فردوس عاشق اعوان

0

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،اسے دنیا کے جدید شہروں کی صف میں لانا وزیراعظم کا وژن ہے۔ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیاگیا ہے۔ وزیراعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر سندھ ان منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،اسے دنیا کے جدید شہروں کی صف میں لانا وزیراعظم کا وژن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.