کورونا وائرس ، بلوچستان حکومت نے پونے چارارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی

0

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے اور درپیش صورتحال سے نمٹنے کے لئے پونے چارارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی ، پی ڈی ایم اے ,لوکل گورنمنٹ ، سی اینڈ ڈبلیو ،محکمہ صحت کو بھی فنڈز کا اجراکردیا گیا ہے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت اب تک 3754.216ملین روپے کی خطیر رقم ہنگامی بنیادوں پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جاری کرچکی ہے مذکورہ 3 ارب75کروڑ42لاکھ 16ہزار روپے میںسے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کو 1505.496ایک ارب50کروڑ54لاکھ96ہزار ہے علاوہ ازیں کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے لئے ایک ارب روپے ، محکمہ صحت کو72کروڑ98لاکھ،45ہزار،تفتان میں قرنطینہ مرکز کے قیام کے لئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو 50کروڑ روپے ، لوکل گورنمنٹ میونسپل کارپوریشن دالبندین اور یونین کونسل تفتان کو ایک کروڑ68لاکھ 75ہزار جبکہ کمشنر رخشان ڈویژن کو 20لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں واضح رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث بننے والے حالات میں صوبائی حکومت کو وسائل کی انتہائی کمی کا سامنا ہے سب سے زیادہ مشکلات صحت کے شعبے میں پیش آرہی ہیں محکمہ صحت کا4ارب 20کروڑروپے کا ریگولر بجٹ بھی چند مہینے قبل جاری کردیا گیا تھا جبکہ اب کورونا سے بننے والے حالات سے نمٹنے کے لئے بلوچستان حکومت نے محکمہ صحت کو مزید72کروڑ98لاکھ روپے کے خصوصی فنڈکا اجرابھی کردیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.