روس کے کھرب پتی نے خود کشی کر لی

0

ماسکو: روس کی کھرب پتی کاروباری شخصیت دمتری بوسوف نے خود کشی کر لی۔روسی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں ملک کی سب سے بڑی کوئلے کی کمپنیوں میں سے ووسٹوکوگول اور سبانتھراسائٹ کے مالکان میں سے 52سالہ بوسوف کی خودکشی کی وجہ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔خبروں کے مطابق بوسوف کے عزیزوں کو ان کی لاش کل رات دارالحکومت ماسکو کے جوار میں واقع ان کے گھر سے ملی۔ دعوے کیمطابق بوسوف کے سر میں گولی کا نشان ہے اور ان کے قریب سے ایک پستول بھی ملا ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ جریدہ فوربیس کی رواں سال کی فہرست کے مطابق 1.1 بلین ڈالر دولت کے ساتھ بوسوف کا شمار ملک کے 86 امیر ترین افراد میں ہوتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.