لائبیریا ، سونے کی کان کے حادثے میں 45افراد ہلاک، متعدد تاحال لا پتہ

0

مونورویا: مغربی افریقہ کے ملک لائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں سونے کی کانوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور کانوں کے بیٹھنے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے۔قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ملک کے گرینڈ کیپ مانٹ صوبے کے مساک پوہ ، بنگوما اور تیور علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زمین کان کن پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ۔ماساکپاہ اور بنگومہ علاقوں میں تلاش اور امدادی کاموں کے دوران 45 لاشوں تک رسائی حاصل ہو سکی ہے۔حکام نے بتایا کہ علاقوں میں تلاش اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ہلاک ہونے والے افراد ی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.