افغانستان، داعش کیخلاف آپریشن، 5دہشت گرد ہلاک، 8گرفتار

0

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔افغانستان محکمہ قومی سلامتی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل کے مرکز اور تحصیل شکر دیرے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں اور 8 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کثیر تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.