چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

0

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے چودہری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی،عدالت نے چیئرمین نیب اور دیگر فریقین سے 11 مئی تک جواب طلب کرلیا۔چودھری برادران نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے، نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بھی دے چکی ہیں، چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.