ملتان، دریائے چناب میں ڈوبنے والے پانچ میں سے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

0

ملتان : دریائے چناب میں ڈوبنے والے پانچ افراد میں سے چار لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔دریائے چناب میں گزشتہ روز ڈوبنے والے پانچ افراد میں سے چار افراد کی لاشیں ریسکیو ٹیموں نے نکال لی ہیں جبکہ ڈوبنے والے بارہ سالہ بچے کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے جن کو بچانے کے لیے جانے والے دونوں نوجوان بھی ڈوب گئے۔ ریسکیو نے اب تک چار افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ بارہ سالہ بچے کی تلاش جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقع پر افسوس کا اظہار کیا اور ریسکیو کو ڈوبنے والے افراد کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.