برطانیہ میں کورونا سے پاکستانیوں کی اموات دیگر قوموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ

0

لندن : برطانیہ میں کورونا سے پاکستانیوں کی اموات دیگر قوموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ، پاکستانیوں کیلئے کورونا سے موت کا خطرہ 3 اعشاریہ 29 گنا جب کہ بھارتیوں کیلئے یہ خطرہ ایک اعشاریہ سات فیصد ہے۔یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے یکم مارچ سے 21 اپریل تک انگلینڈ کے اسپتالوں میں فوت ہونے والے مریضوں کیاعداد و شمار نیشنل ہیلتھ سروس سے حاصل کرکے ان کاجائزہ لیا جس میں معلوم ہوکہ عام آبادی کے مقابلے میں سیاہ فام، ایشیائی اور دیگر نسلی اقلیتوں کی اموات اوسطاً دو سے تین گنا زیادہ ہیں۔تحقیق کے مطابق پاکستانیوں کے لیے کورونا سے موت کا خطرہ 3 اعشاریہ 29 گنا، سیاہ افریقیوں کیلیے 3 اعشاریہ 24 گنا، بنگلا دیشیوں کیلیے 2 اعشاریہ 41 گنا اور بھارتیوں کیلیے یہ خطرہ 1 اعشاریہ 7 گنا زیادہ ہے۔دفتر برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں کورونا سے اموات کی شرح زیادہ اچھی جگہوں کی نسبت 118 فیصد زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.