باٹا کا پاکستان میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے ایک لاکھ جوتے عطیہ کرنے کا اعلان

0

لاہور: جوتے بنانے والی معروف کمپنی باٹا نے کورونا کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں ایک لاکھ جوتے تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ باٹا پاکستان کے مارکیٹنگ مینیجر محمد زبیر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ ممالک میں 10 لاکھ سے زائد جوتے تقسیم کیے جائیں گے جس میں سے ایک لاکھ جوتے پاکستان کے ڈاکٹرز اور طبے عملے کو دیے جائیں گے۔مینیجر محمد زبیر نے بتایا کہ طبی عملے کے لیے بنائے گئے جوتے مختلف اداروں اور اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ باٹا پاکستان کی جانب سے ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کر رہے ہیں اور کورونا آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا طبی عملہ قابل ستائش ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.