کراچی،ایس ایچ اوز کو میت کی تدفین کیلئے اجازت نامہ جاری کرنے سے روک دیا گیا

0

کراچی : کراچی پولیس چیف نے تمام ایس ایچ اوز کو میتوں کی تدفین کا اجازت نامہ دینے اور وفات سرٹیفکیٹ طلب کرنے سے سختی سے روک دیا۔ غلام نبی میمن نے ضلعی ایس ایس پیزکو ہدایت کی ہے کہ علاقہ پولیس میتوں کی تدفین کا اجازت نامہ جاری کر رہی ہے اور اجازت نامہ جاری کرنے کے لیے وفات سرٹیفکیٹ طلب کیا جارہا ہے، پولیس کا ایسا کوئی کام نہیں کہ طبعی وفات پر تدفین کا اجازت نامہ دے اور نہ ہی طبعی وفات پر پولیس وفات سرٹیفکیٹ طلب کر سکتی ہے۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ تمام ایس ایس پیز اپنے ایس ایچ اوز کو سختی سے پابند کریں کہ یہ عمل فوری بند کیا جائے۔غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت یا ڈپٹی کمشنر سے موصول کورونا وفات اطلاع پر ہی تدفین کی کارروائی میں حصہ لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.