پی ٹی اے اور موبائل فون آپریٹروں کی جانب سے ملک بھر میں صارفین کو آگاہی ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ جاری

0

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور موبائل فون آپریٹروں کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ملک بھر میں صارفین کو آگاہی ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک بھر میں موبائل فون صارفین کو 19 مارچ 2020 سے اب تک اردو، انگریزی اور علاقائی زبانوں میں ایک ارب دو کروڑ سے زائد پیغامات بھیجے جا چکے ہیں۔جمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور موبائل فون آپریٹروں کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ملک بھر میں صارفین کو آگاہی ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ملک بھر میں موبائل فون صارفین کو 19 مارچ 2020 سے اب تک اردو، انگریزی اور علاقائی زبانوں میں ایک ارب دو کروڑ پچاسی لاکھ پیغامات بھیجے جا چکے ہیں۔اردو اور انگریزی میں آگاہی کے ایس ایم ایس بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اور دوران سفر کورونا وائرس کے مریضوں سے رابطے میں آنے والے افراد کو بھی بھیجے گئے۔ 19 مارچ 2020 سے اب تک ایسے 5لاکھ اسی ہزار سے زائدپیغامات بھیجے جاچکے ہیں۔اسی طرح 13کروڑ 17لاکھ یعنی 79.4فیصدصارفین کے موبائل فونز پر کورونا آگاہی رنگ بیک ٹون (آر بی ٹی) کا آغاز کیا گیا ہے۔پی ٹی اے آن لائن تعلیم کی سہولت اور فروغ کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ساتھ مشترکہ طور پر بھی کام کر رہا ہے۔ٹیلی اسکول جو کہ طلباء￿ کے لئے پاکستان کا پہلا تعلیمی چینل (پاکستان ٹیلی ویڑن اور وزارت تعلیم کا مشترکہ پروجیکٹ) ہے کے حوالے سے آگاہی کے لئے 9کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار ایس ایم ایس بھیجے گئے ہیں۔(ع ا)

Leave A Reply

Your email address will not be published.