انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے جمعرات کو بلوچستان کانسٹیبلری قاسم لین سریاب کمپلیکس میں ” محسن بٹ فلاور گارڈن ” کا افتتاح کیا

0

کوئٹہ:۔ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے جمعرات کو بلوچستان کانسٹیبلری قاسم لین سریاب کمپلیکس میں ” محسن بٹ فلاور گارڈن ” کا افتتاح کیا اور دعا کی  اس موقع پر کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری و ایڈیشنل آئی جی نعیم اکرم بھروکہ نے بتایا کہ بی سی قاسم لائن کمپلیکس میں فروغ شجر کاری کے لیے پانچ ہزار درخت لگائے گئے ہیں جبکہ مزید بھی  پانچ ہزار درخت لگائے جائیں گے کمپلیکس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے تین زون کے دفاتر قائم ہیں جبکہ فائرنگ رینج اور تربیتی ایریاز بھی موجود ہیں پورے ایریا کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے دس ہزار درخت لگائے جارہے ہیں اور آئندہ کچھ سالوں کے دوران یہ پہاڑی علاقہ شادابی میں نمایاں ہوگا آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قومی شجر کاری مہم میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے۔سنٹرل پولیس آفس کی سے پانچ سو پودے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.