بدقسمت بلوچستان کے تاجر پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہے مسائل کے حل کی بجائے حکومتی عدم توجہی قابل افسوس ہیں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ

0

کوئٹہ
لاک ڈاؤن کے باعث چھوٹے تاجر بے شمار مسائل کا شکار ہیں حکومت ریلیف فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر حافظ عزیزاللہ سعد الدین خان حاجی امان اللہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ بدقسمت بلوچستان کے تاجر پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہے مسائل کے حل کی بجائے حکومتی عدم توجہی قابل افسوس ہیں انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز نا ہونے کی وجہ سے یہاں کے غریب نوجوان پہلے ہی بے روزگاری وہ فاقہ کشی کا شکار ہے مقامی تاجروں کے کاروبار سے بہت سے غریب نوجوانوں کا روزگار وابستہ ہے حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر مالی مشکلات اور نوجوان بیروزگار ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسی نہ ہونے اور ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے ملک پہلے ہی معاشی مشکلات کی دلدل میں گھیرا ہوا ہیں حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے غریب کو خودکشی پر مجبور کررکھا ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ نا اہل حکومت صوبے کی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں تاجروں کے جائز مطالبات حل نہ کیے گئے تو احتجاج میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.