دفتر خارجہ میں ایک ہفتے کے دوران 5 کورونا کیسز کی تصدیق

0

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے دفتر خارجہ میں ایک ہفتے کے دوران 5 کورونا کیسز کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام پازیٹو کیسز والے لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ کیسز آنے کے بعد متعلقہ ایس او پیزکا نفاذ کردیا گیا ہے جب کہ وزارت خارجہ نے کم ازکم افرادی قوت پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5 کیسزسامنے آئے تھے۔ ان میں 2 افسران اور تین اسٹاف کے لوگ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.