بھارت ؛ بل ادا نہ کرنے پر 80 سالہ مریض کو بستر سے باندھ دیا گیا

0

بھارت میں اسپتال انتظامیہ نے محض 11 گیارہ ہزار کا بل ادا نہ کرنے پر ایک معمر مریض کو بستر سے باندھ دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاہجا پور کے ایک نجی اسپتال میں 80 سالہ شخص کو تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں مریض کے ہاتھ پاؤں کو ڈسچارج ک وقت قبل بستر سے باندھ دیا گیا تاکہ وہ بل ادا کیے بغیر فرار نہ ہوجائیں۔ تصاویر وائرل ہونے پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

معمر مریض کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال میں داخلے کے وقت 5 ہزار روپے جمع کرائے تھے جس کے بعد علاج کی مد میں مزید 11 ہزار روپے کا تقاضا کیا گیا، غربت کے باعث اتنی رقم دینے سے قاصر تھے جس پر اسپتال انتظامیہ نے میرے والد کو بستر سے باندھ دیا اور بل کی ادائیگی سے قبل رسی کھولنے سے صاف انکار کردیا۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ معمر مریض کو دورے پڑتے تھے اور وہ اس دوران خود کو بھی نقصان پہنچا سکتے تھے اسی خدشے کے پیش نظر مریض کے ہاتھ پاؤں باندھے۔ مریض کے بقایا جات بھی معاف کردیئے گئے ہیں۔

ادھر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شوراج سنگھ چوہان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے جب کہ مریض کا مکمل علاج سرکاری اسپتال میں کرانے کی بھی پیشکش کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.