صوبائی سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی کی زیر صدارت صوبائی کمیونیکیشن ٹاسک فورس کا اجلاس اتوار کے روز سکندر جمالی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔

0

صوبائی سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی کی زیر صدارت صوبائی کمیونیکیشن ٹاسک فورس کا اجلاس اتوار کے روز سکندر جمالی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری صحت سکندر ذیشان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ڈاکٹر علی ناصر بگٹی سمیت سی ای او بی آر ایس پی نادر گل بڑیچ، محکمہ تعلقات عامہ کے نمائندے منظور مگسی،  یو این ایچ سی آر کی محترمہ حمیرا کریم، یونیسف کے نمائندے زوہیب قاسم، اور ورٹیکل ہیلتھ پروگرام کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی کمیونیکیشن ٹاسک فورس کے خدو خال اور کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق عوام میں شعور و بیدار کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم کی پیش رفت و درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کمیونٹی لیول پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق موثر آگاہی مہم ذرائع ابلاغ پر چلائی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی کمیونیکیشن ٹاسک فورس کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء سے سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس ایک حقیقت ہےاس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننے اور اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھونے کے علاوہ حکومت کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے سے ہوگا۔ انھوں کہا کہ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے موثر آگاہی مہم چلانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.