اسلام آباد(زیبائے پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان نے بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھارت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی اّئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑے گا، سربراہان مملکت سے بات چیت کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معاملہ اٹھایا جائے گا، عالمی عدالت انصاف میں بھی کیس لے کر جائیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی اور سابق ایم ڈی اے پی پی کے مسعود ملک کے انتقام پر اظہار تعزیت
دسمبر 10, 2019مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے ، فیصل واوڈاکی رائے ، وزیر اعظم کا اتفاق
دسمبر 10, 2019حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا عزم
دسمبر 10, 2019صدر مملکت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈائون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید اظہار تشویش
دسمبر 10, 2019جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس ،نواز شریف کی نظر ثانی درخواست نمٹادی
دسمبر 10, 2019پاکستان کی بھارتی لوک سبھا میں امتیازی ومتعصبانہ قانون سازی کی مذمت
دسمبر 10, 2019اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور حقوق البشر کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
دسمبر 10, 2019ریاست کی جانب سے شہریوں سے معاہدے کا احترام اور ہر انسانی حقوق کی بلا امتیاز پاسداری ضروری ہے،بلاول بھٹو زرداری
دسمبر 10, 2019ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا،فردوس عاشق اعوان
دسمبر 10, 2019