کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی تھانے میں درج کرلیا گیا

کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی تھانے میں درج کرلیا گیا

کوئٹہ (زیبائے پاکستان آئی این پی) کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کوئٹہ کے علاقے مشن چوک کے قریب واقع حیدری مارکیٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ13افراد زخمی ہوگئے تھے۔ مشن چوک پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں قائدہ ٓآباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل اندراج کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں