اسلام آباد(زیبائے پاکستان آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔پاکستانی ہائی کمشنر بھی بھارت نہیں جائیں گے، پاک بھارت تعلقات ڈپٹی ہائی کمشنر تک محدود کردیئے گئے ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہبھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا، بھارتی ہائی کمشنر کو نکالنے سے متعلق بھارت کو آگاہ کردیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر بھی بھارت نہیں جائیں گے۔جب کہ پاکستان کے بھارت میں تعینات نئے ہائی کمشنر کو نئی دلی نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے نئے ہائی کمشنر امین الحق کو 16 اگست کو بھارت جانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہائی کمشنر کی واپسی سے ہائی کمیشن کے اختیارات کومحدود کردیاجائے گا ، البتہ و اہگہ بارڈر کو مکمل طور پر بند نہیں کیاجائے گا، واہگہ بارڈر پر پیدل کراس کرنے والے دونوں ممالک کے شہریوں کو اجازت ہوگی جب پاکستان اوربھارت کے درمیان دوستی بس بدستور چلتی رہے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام جاری منصوبوں اور معاہدوں کو معطل کردیا ہے جس کے بعد کرتارپورراہداری منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے، کرتاپور راہداری منصوبہ کارواں سال اکتوبر میں سنگ بنیادرکھاجاناتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی حدود کے استعمال سے متعلق حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیاجائے گا۔واضح رہے کہ بھارت کے متنازع اقدام پر پاکستان نے بھارت سے دو طرفہ تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارے سفیر اب نئی دلی میں نہیں ہوں گے اور بھارت کے سفیر کو ملک واپس جانا ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
اپوزیشن سپریم کورٹ جا کر کہتی ہے پارلیمان کو عزت دو،فرخ حبیب
دسمبر 5, 2019فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، نہال ہاشمی
دسمبر 5, 2019وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات، اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی دعوت
دسمبر 5, 2019وزیر خزانہ کی جانب سے غربت 40فیصدسے تجاوز کا اعتراف غریب مکاحکومت کا ثبوت ہے،سید نئیر حسین بخاری
دسمبر 5, 2019مہنگائی پر کیسے قابو پایا جائے،وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا
دسمبر 5, 2019سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت بدستور ناساز، دل کی تکلیف بڑھ گئی
دسمبر 5, 2019مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنایا جائے گا
دسمبر 5, 2019حکومت الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ دس روز میں حل کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ
دسمبر 5, 2019الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری نہ ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، بابر اعوان
دسمبر 5, 2019