اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔پیپلز پارٹی چیئرمین کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میںمولانا اسعد محمود، مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی ،مولانا لطف الرحمان اور خورشید شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی صورت حال کے علاوہ عوام کے جمہوری حقوق کی جدوجہد کے امور زیربحث آئے۔اس سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کی صبح شہباز شریف سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شہباز شریف کا شکرگزار ہوں کہ اچھا کھانا کھلایا اور اہم امور پر گفتگو کی، اپوزیشن جماعتوں کی یہ تجویز اچھی ہے کہ ہماری رہبر کمیٹی مسئلہ کشمیر پر بات کرے،ہر اپوزیشن جماعت کے پاس مہارت کے ساتھ اپنے دانشور اور امور خارجہ کے ماہرین ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں مشاورت کریں گی کہ کیسے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی اخلاقی اور سیاسی سپورٹ کوبڑھاسکیں،کشمیر کے شہری مودی کی وحشیانہ پالیسیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی اپنی آئندہ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تفصیل سے بات کرے گی۔ رہبر کمیٹی عوام کے معاشی، جمہوری اور انسانی حقوق کی جدوجہد کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی غور کرے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اپوزیشن عوام کے معاشی، جمہوری اور انسانی حقوق کی جدوجہد کے حوالے سے ایک ساتھ ہے،جب نئی آمریت میں آپ جمہوری سیاست کرتے ہیں تو غیرجمہوری قوتوں سے مقابلہ بھی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری قوتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے یا تو آپ انہیں انتخابی شکست دیتے ہیں جو انتہائی مشکل ہوتا ہے،غیر جمہوری قوتوں کے مقابلے میں جیت کا دوسرا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ انہیں بے نقاب کردیں۔سمجھتا ہوں کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن نے پوری قوم کے سامنے غیرجمہوری حکومت کو بے نقاب کردیا ہے۔(رڈ)
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
کامیاب جوان پروگرام منصوبہ خواب سے حقیقت بن رہا ہے، عثمان ڈار
دسمبر 6, 2019پندرہ ماہ سے عمران صاحب کی قیادت میں چالیس چور اور جھوٹے ملک پر مسلط ہیں، مریم اور نگزیب
دسمبر 6, 2019وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان
دسمبر 6, 2019سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اور قبضے واگزار کرانے کا حکم
دسمبر 6, 2019یونانی جزیرے پر مہاجر کیمپ میں نوجوان افغان خاتون جل کر ہلاک
دسمبر 6, 2019چینی شہری چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال کے خلاف ہیں،سروے
دسمبر 6, 2019امریکا نے بحر عرب میں ضبط کیے گئے ایرانی میزائلوں کی تصاویر جاری کر دیں
دسمبر 6, 2019تشویش کے ساتھ ایران کے رویے پر نظر رکھی ہوئی ہے،نائب امریکی وزیردفاع
دسمبر 6, 2019ٹرمپ نے 12 ہزار فوجی مشرق وسطی بھیجنے سے متعلق خبر کو جھوٹ قرار دیا
دسمبر 6, 2019