صو با ئی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات ہونے پر مبارکباد

کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ مثبت تبدیلیوں کے باعث عوام تبدیلی محسوس کرنے لگی ہے

کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ مثبت تبدیلیوں کے باعث عوام تبدیلی محسوس کرنے لگی ہے عوام کی معاشی زندگی بہتری کی طرف گامزن ہو چکی ہے محرم الحرام ہمیں ظلم کے خلاف جہاد مظلوموںکی حمایت اور امن کا درس دیتا ہے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز آئی جی پولیس کے آفس میں قائم کنٹرول روم کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ و بی سی محمد اکرم نعیم بھروکا،ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ بھی موجود تھے اس موقع پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کے مطابق حکمت عملی کے تحت سیکیورٹی پر عملددارآمد کیا جائے گاجس پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریجن کے علاوہ داخلی خارجی راستوں کے علاوہ اچانک چیکنگ مسافرخانوںکرائے کے مکانات کے علاوہ ہوٹلوں میں رہائش پذیر غیر قانونی اوربغیر کوائف کے رہائش پذیر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و اخوت بھائی چارہ اور صبر کا درس دیتا ہے پوری قوم کواتحاد کا مظاہرہ کرناچاہے واقعہ کربلا تاریخ انسانی کا ایک دلخراش واقعہ ہی نہیں بلکہ ظلم و بربریت اور درندگی کی ایسی داستان ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو لازوال قربانی دی وہ مسلمانوں کیلئے تاقیامت راہے محرم الحرام شہادتوںحق گوئی اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا عظیم درس دیتا ہے ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلا کر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں پاکستان کو پرامن بنانے کیلئے امن محبت بھائی چارہ کی فضاء کو قائم کرنا ہو گا ۔ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرازق چیمہ نے بتایا کہ محرم الحرام کے ساتویں روز کے جلوس میں تین ہزار پولیس اور ایف سی کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ دیگر اضلاع میںبھی دوران محرم الحرام سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس پر صوبائی وزیر داخلہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے ہم پرفرض ہے کہ ہم سب پاکستان کی حفاظت کرے اور پاکستانی عوام بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں