چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے صوبے بھر میں آوارہ کتوں کے کا ٹنے اور ہسپتالوں میں کتے کے کا ٹنے کے حفاظتی ٹیکہ جات کی عدم موجودگی کا نو ٹس

بھنگ اور پوست کی کاشت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن )ر( فضیل اصغر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں بھنگ اور پوست کی کاشت کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ چند اضلاع میں بھنگ کی کٹائی کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ ان کی نشاندہی کرکے اینٹی نارکوٹیکس کے ساتھ مل کر 15 دن کے اندرتلف کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بھنگ اور پوست کی کاشت کرنے کے لئے کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ ہمارے آنے والے نسلوں کی صلاحیتوں کو متاثر کرتے ہیں۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ صوبے میں منشیات بنانے والی فیکٹریوں کو تلاش کرکے ان کو فوری طور پر مسمار کیے جائیں اور تمام ڈپٹی کمشنر اپنے متعلقہ اضلاع میں ان علا قوں کی نشاندہی کریں کہ کتنے ایکڑ اراضی پر بھنگ اور پوست کی کاشت کی جاتی ہے ان کی معلومات اکٹھا کرکے چیف سیکریٹری دفتر اور اینٹی نارکوٹیکس کے ساتھ شیئر کریں انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی شخص اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع سے متعلق سرٹیفکیٹ چیف سیکریٹری دفتر میں جمع کرائیں کہ ان کے علاقوں میں ان پودوں کی کاشت اور منشیات بنانے والی فیکٹریاں موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں