پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ ذرائع

0

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کے بعد 20 ملزمان نے بھی بریت کے لئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کیلئے قانونی ماہرین سے رابطے ہوئے ہیں۔لیگی رہنمائوں نے امجد پرویز، اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون سے نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے پر مشاورت کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیراگون سکینڈل کیس میں بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.