موٹروے پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

0

اسلام آباد (این این آئی)موٹروے پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلاتکے مطابق موٹروے پر شیخوپورہ کے قریب موٹروے پولیس کے افسران معمول کی پیڑولنگ پر تھے کہ اُنہیں کافی فاصلے پر ایک وٹذ کار نمبر LEC-11-6892کو کھڑے دیکھا ،مدد فراہم کرنے کی غرض سے جب موٹروے پولیس افسران مذکورہ گاڑی کی طرف بڑھے تو گاڑی سے چار افراد کو بھاگتے دیکھا جس پر افسران نے انکا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان قریبی آبادی میں فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔ مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 56کلو 400گرام چرس اور 4کلو 800گرام افیون بر آمد ہو ا، جو کہ موٹروے پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لو کل پولیس تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخو پورہ کے حوالے کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.