اسپینش فٹبال لیگ، بارسلونا نے ریئل سوسیڈیڈ کو شکست دے دی

0

میڈرڈ (این این آئی)اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے ریئل سوسیڈیڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔اسپنش فٹبال لیگ کا میچ بارسلونا اور ریئل سوسیڈیڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کا واحد گول بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لیون میسی نے 81 ویں منٹ میں کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخری لمحات تک برقرار رہی۔بارسلونا کے مقابلے میں سوسیڈیڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔اس فتح کے بعد لالیکا لیگ میں بارسلونا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.