کرونا وائرس،سعودی عرب میں فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

0

ریاض (این این آئی) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب میں فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت سپورٹس نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت کو تشویش ہے۔ سعودی حکومت نے اس کی روک تھام کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔وزارت سپورٹس نے کہا ہے کہ ان احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اور لوگوں کی سلامتی کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام کھیلوں میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔وزارت سپورٹس کے مطابق فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی کا اطلاق  شروع ہوگیا ہے ۔  وزارت سپورٹس نے بتایا ہے کہ فیصلہ تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا تاہم وزارت وقفے وقفے سے اس پر نظر ثانی کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.