وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خواتین کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو سلام

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خواتین کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو سلام پیش کیا ہے ۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں ان تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دن اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے یکساں مواقع مہیا کرنے کا تہیہ کریں اور مختلف شعبہ جات میں ان کی گرانقدر خدمات کو سراہا جائے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں، مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت، کو خصوصی سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے جرآت اور بہادری کی نء تاریخ رقم کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.