بھارت،مال گاڑی نے پٹری پر سوئے مزدوروں کو کچل دیا، 17ہلاک،2زخمی

0

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مال بردار ٹرین کی زد میں آ کر کم از کم17مزدور ہلاک اور 2 مزدور شدید زخمی ہوگئے ہیں،مزدور لاک ڈائون کے سبب پیدل ہی آبائی علاقوں کی جانب محو سفر تھے،حادثے کے وقت مزدور تھکن سے چور ہو کر ریلوے ٹریک پر سو رہے تھے, واقعہ صبح سوا پانچ بجے کرمد پولیس سٹیشن کے علاقے میں پیش آیا۔بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا(پی ٹی آئی)کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سے بچا کے لیے نافذ کیے جانے والے لاک ڈائون کے دوران مہاجر مزدوروں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ‘مغربی ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں جمعے کی صبح ایک مال بردار ٹرین کی زد میں آ کر کم از کم 17 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔’س واقعے میں دو مزدور شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ صبح سوا پانچ بجے کرمد پولیس سٹیشن کے علاقے میں پیش آیا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر ا کے شہر اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آ کر 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدور بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے واپس آ رہے تھے کہ طویل سفر کے باعث رات کو آرام کی غرض سے خالی ریلوے ٹریک پر سو گئے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح سوا 5 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مال گاڑی ٹریک پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچلتی ہوئی گئی اور تمام مزدور ہلاک ہو گئے۔مال گاڑی کے ڈرائیور نے بریک لگا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی مزدوروں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر ریلوے خود صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی نے مقامی پولیس سٹیشن کرمد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ‘مال بردار ٹرین کی زد میں آنے والے مزدو ریل کی پٹریوں پر پیدل مرکزی مہاراشٹر کے شہر جلنا سے اپنی آبائی ریاست مدھیہ پردیش لوٹ رہے تھے۔جس وقت یہ حادثہ پیش آیا مزدور تھکن سے چور ہو کر ریلوے ٹریک پر سو رہے تھے کہ جلنا سے آنے والی ایک مال بردار ٹرین نے انھیں ابدی نیند سلا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.