غریب ممالک کیلئے عالمی برادری 6.77ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ کی اپیل

0

نیویارک:  اقوام متحدہ نے ناول کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نبرد آزما لیکن معاشی طور پر کمزور ممالک کیلیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی اپنی اپیل 2 ارب ڈالر سے بڑھا ر 6 ارب 77 کروڑ ڈالر کردی ہے۔ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے۔اقوامِ متحدہ میں انسانی ہمدردی اور ہنگامی امداد سے متعلق امور کے نائب سیکریٹری جنرل مارک لوکاک نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے ادارے کو کورونا وائرس سے متاثرہ غریب ممالک کی مدد کیلیے 6.77 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔مارچ میں اس امدادی رقم کا تخمینہ 2 ارب ڈالر لگایا گیا تھا جس میں 54 ممالک شامل تھے۔ تاہم کورونا وائرس کی بگڑتی صورتِ حال اور اس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے امداد کے مستحق ملکوں میں مزید 9 ممالک کا اضافہ کردیا گیا ہے جن میں پاکستان کے علاوہ بینن، جبوتی، لائبیریا، موزمبیق، فلپائن، سیرا لیون، ٹوگو اور زمبابوے شامل ہیں۔مارک لوکاک کا کہنا تھا کہ اگر ہم وبائی امراضکا مقابلہ کرنے اورکساد بازاری کے اس دور میں غریب لوگوں بالخصوص خواتین، لڑکیوں اور دیگر پسماندہ گروہوں ی مدد نہیں کرتے تو ہمیں آنے والے کئی برسوں تک اس کے اثرات بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے غریب ترین ممالک آئندہ تین سے چھ ماہ تک بمشکل ہی ناول کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی معاشی و معاشرتی مشکلات کا سامنا کرسکیں گے کیونکہ یہ ممالک پہلے ہی ملازمتوں اور آمدنی میں کمی ے ساتھ ساتھ غذا اور بچوں کیلیے دوائوں کی قلت کا شکار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.