کراچی پولیس کے دوران ڈیوٹی کورونا سے جاں بحق اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کی سفارش

0

کراچی :  ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے دوران ڈیوٹی کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کی سفارش کردی۔اس حوالے سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے 6 مئی کو آئی جی سندھ مشتاق مہر کو خط لکھا جس میں آئی جی کے ذریعے اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کے لیے سندھ حکومت سے سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف کے خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے 2 اہلکار اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ فیلڈ اور دفاتر میں آنے والے درجنوں اہلکارکورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔خط میں سفارش کی گئی ہے کہ ڈیوٹی کے دوران کورونا سے جاں بحق اہلکاروں کو شہید کا درجہ دیا جائے تاکہ اہلخانہ کوشہید کوٹے کی مراعات حاصل ہوں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے خط کے ساتھ 21 مارچ 2018 کو جاری کیے گئے آرڈرکی کاپی بھی منسلک ہے۔سندھ پولیس میں پولیس شہداء کے ورثا کو ایک کروڑ معاوضہ دیا جاتا ہے، خاندان کے ایک فردکوپولیس میں نوکری اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ تک بیوہ یا اہلخانہ کو تنخواہ بعمہ مراعات دی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.