نصیرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہداء پولیس کے ورثاء میں راشن تقسیم کیا گیا

0

نصیر آباد :۔ نصیرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہداء پولیس کے ورثاء میں راشن تقسیم کیا گیا راشن تقسیم کرنے کی تقریب پولیس ہیڈکوآرٹر ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر تحصیلدار بہادر خان کھوسہ شامل تھے اس موقع پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اور دیگر نے پولیس کے شہدا کے 57 خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہا کہ آج ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا ہے تو وہاں پر شہداء پولیس کے خاندان بھی اس مشکلات سے نبرد آزما ہونا پڑ رہا ہے مگر حکومت بلوچستان مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کا بھرپور انداز میں ساتھ دے رہی ہے اور حکومتی اقدامات سے عوامی مسائل اور مشکلات کا ازالہ ممکن ہوا ہے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد ان شہداء کے ورثاء میں بھی تقسیم کی جارہی ہے مصیبت کی اس گھڑی میں ہم شہدا کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ان کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے آج جہاں حکومت بلوچستان کے احکامات پر دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے تو وہاں شہدا کے ورثاء بھی ہمیں یاد ہیں اسی لئے آج کی تقریب شہدا پولیس کے ورثاء کے ساتھ منعقد کی گئی ہے تاکہ پولیس کے شہدا میں بھی راشن تقسیم کیا جائے انہوں نے کہا کہ شہداء نے خون کا نذرانہ دے کر رہتی دنیا تک یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کی خاطر وطن عزیز کا بچہ بچہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا اور مادر وطن پر اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد کھڑی ہے ہمارے حوصلے آج بھی جواں ہیں شہدا کی قربانی نہ قابل فراموش عمل ہے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.