ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اگر کچھ عرصہ بازاروں کے ویران رہنے سے ہسپتال ویران رہتے ہیں تو یہ کوئی گھاٹے کا سودا نہیں

0

کوئٹہ:۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اگر کچھ عرصہ بازاروں کے ویران رہنے سے ہسپتال ویران رہتے ہیں تو یہ کوئی گھاٹے کا سودا نہیں، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چائیے، صوبائی حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو مناسب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،عوام بھی کوروناوائرس کی تمام تر احتیاطی تدابیروں پر عمل پیرا ہو کر حکومت کا ساتھ دیں۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ مجاز اتھارٹی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اور پْوری مشاورت سے کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ایس او پیز پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے، صوبائی حکومت صوبے میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاکہ عوام کی صحت کا تحفظ ممکن ہو سکے،ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت ایک متحد قوم ملکر کورونا وائرس پر جلد قابو پا لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.