تمام ڈسٹرکٹ جوڈیشل آفیسر ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں بلوچستان ہائی کو رٹ

0

کوئٹہ:۔ بلوچستان ہائی کو رٹ کے ایک سرکلر کے مطابق کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جناب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے احکامات صادر فرمائے ہیں کہ تمام ڈسٹرکٹ جوڈیشل آفیسر ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔عدالت عالیہ سے اجازت اور اطلاع کے بغیر اسٹیشن کو نہ چھوڑیں۔ تمام ماتحت عدلیہ کے ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سول اور کریمنل نوعیت کے مقدمات کو اگلے احکامات تک ملتوی کیا جائے جب کہ صرف فوری نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کی جائے تمام ماتحت عالیہ کے ججز صرف ضروری نوعیت کی درخواستوں کی پیروی کرنے کے لئے میکنزم بنائیں جس کے تحت کم سے کم آفسران اور عملے کو روٹیشن کی بنیاد پر حاضر کیا جاسکے تمام فیملی ججز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ خاندانی نوعیت کے مقدمات اور منٹ آف مائزز کو ملتوی کریں ملتوی شدہ مقدمات نعت کی اگلی سماعت نعت کی تاریخ وکلاء اور اس کے قانونی چارہ جوئی کو ارسال کی جائے۔کسی بھی درخواست گزار پارٹی یا ایڈوکیٹ کی عدم موجودگی کے دوران ایڈوریس آرڈر جاری نہ کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.