دکی۔سابق صوبائی مشیر انڈسٹریز اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سردار درمحمد ناصر کرونا کی وجہ سے کراچی میں انتقال کرگئے

0

دکی۔سابق صوبائی مشیر انڈسٹریز اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سردار درمحمد ناصر کرونا کی وجہ سے کراچی میں انتقال کرگئے۔وہ 15.9.1958 کو دکی میں ٹھیکدار حاجی عطامحمد ناصر کے ہاں پیدا ہوگئے تھے۔باسٹھ سال کی عمر میں وہ کرونا سے لڑتے ہوئے چل بسے۔انہوں نے باقاعدہ سیاست کا آغاز مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔2013 کے عام انتخابات میں وہ دکی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے۔بعد میں وہ بلوچستان کابینہ میں بطور صوبائی مشیر انڈسٹریز رہے۔انہوں نے یکم اگست 2017 کو دکی کو ضلع کا درجہ دیکر باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کروایا۔عام انتخابات 2018 میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اور ایک بار پھر عام انتخابات میں حصہ لیا ۔مگر وہ دوسری بار رکن صوبائی اسمبلی نہ بن سکے۔انہوں نے اپنے دور اقتدار میں دکی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے۔وہ صرف دکی ہی کے نہیں بلکہ پورے پشتون بیلٹ کے ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔ وہ سردار جمیل خان ناصر ،سردارزادہ الیاس خان ناصر ،بلال خان ناصر اور شہر یار ناصر کے والد جبکہ ڈاکٹر نوازناصر کے بھائی سنیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر،سردار سلطان محمد ناصر ،سردار عبدالروف ناصر ،حاجی رازمحمد ناصر کا بھتیجا جبکہ ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر حاجی عبدالرشید ناصر ،حاجی لعل محمد ناصر،حاجی تاج محمد ناصر ،حافظ نیک محمد ناصر کے چچازاد جبکہ سابق تحصیل ناظم دکی سردار محمد انور ناصر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کویٹہ ڈویژن زاکر خان ناصر کے کزن تھے۔نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.