بھارتی فیصلے کے وسیع مضمرات ہوں گے، امریکا

بھارتی فیصلے کے وسیع مضمرات ہوں گے، امریکا

واشنگٹن (زیبائے پاکستان آن لائن)امریکا نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق بھارت کی قانون سازی کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ بھارتی فیصلے کے وسیع مضمرات ہوں گے، خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوسکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت اور انتظامی امور سے متعلق بھارت کی قانون سازی کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انفرادی حقوق کا احترام کیا جائے، قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جائے اور جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی گرفتاریوں اور مسلسل پابندیوں کی اطلاعات پر امریکا کی تشویش برقرار ہے۔ تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور ضبط و تحمل سے کام لیں۔محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ تمام فریق لائن آف کنٹرول پر امن و استحکام برقرار رکھیں اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت جاری رکھی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں