اسلام آباد (زیبائے پاکستان آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریفنے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سیاسی انتقامی اندھیرنگری مچا رکھی ہے ‘ مفتاح اسماعیل ایک انتہائی قابل، ایماندار اور محب وطن وطن شخص ہیں ۔ جمعرات کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت کی بہتری اور ملک قوم کے بہترین مفاد میں خدمات انجام دیں ، عاقبت نا اندیش حکومت ہر باصلاحیت شخص کو جیل میں ڈال رہی ہے اور ہر کھری آواز کو خاموش کرایا جایا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ملک سے سے گیس کے بحران کا خاتمہ کیا، خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ٹھیک کی وہ تمام لوگ جیل میں ہیں جنہوں نے نیک نیتی، ایمانداری اور خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرفتاریاں پہلے کر رہی ہے اور مقدمات بعد میں قائم بنائے جا رہے ہیں جس سے اس سیاسی انتقام کی قلعی کھل جاتی ہیں مفتاح اسماعیل کی گرفتاری سے پروفیشنلز اور کاروباری برادری کو منفی پیغام دیا گیا ہے ۔ مفتاح اسماعیل کو اس لئے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ حکومت کی نالائقیوں اور نااہلیوں کو بے نقاب کررہے تھے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کا فسطائیت رویہ یہ ہے کہ اسے جو بھی آئینہ دکھائے گا وہ جیل جائے گا جعلی مقدمات اور گرفتاریوں سے ڈر کر ہم قوم کو سچ بتانا نہیں چھوڑیں گے۔ (ن غ)
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے، صدرمملکت عارف علوی
دسمبر 9, 20194 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں،مشال ملک
دسمبر 9, 2019وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) طلب کرلیا، دس نکاتی ایجنڈا جاری
دسمبر 9, 2019بی آر ٹی پشاور اور مالم جبہ ریفرنسز تیار ہیں، حکم امتناع کے باعث کارروائی نہیں کرسکتے،چیئرمین نیب
دسمبر 9, 2019پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کردیا
دسمبر 9, 2019پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،16 دسمبر تک میڑو بس سروس کا شیڈول تبدیل ۔
دسمبر 9, 2019جنوبی ایشیا سے غربت کے خاتمے اور مسائل کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائیگا ،سیکرٹری خارجہ
دسمبر 9, 2019آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
دسمبر 9, 2019عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، وزیر اطلاعات فردو س عاشق اعوان
دسمبر 9, 2019