بنگلادیشی ٹیموں کے دورے کا فیصلہ2ہفتوں میں متوقع

بنگلادیشی ٹیموں کے دورے کا فیصلہ2ہفتوں میں متوقع

ڈھاک:  بنگلادیشی ٹیموں کی پاکستان آمد کا فیصلہ 2ہفتوں میں متوقع ہے۔بنگلادیشی ویمنزٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں 2ون ڈے اور 3ٹوئنٹی 20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے،مینزکا 2 ٹیسٹ اور 3ٹوئنٹی 20میچز کیلئے ٹور آئندہ برس فروری میں شیڈول ہے۔بنگلادیشی بورڈ کی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان نے کہاکہ سینئر مینز اور ویمنز دونوں ٹیموں کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ اگلے 2 ہفتوں میں ہوجائے گا، بی سی بی کی جانب سے حال ہی میں پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے ماہرین کو بھیجنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔اکرم خان نے کہاکہ ہمارے بورڈ صدر نظم الحسن ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ سیکیورٹی اولین ترجیح اور کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے قبل ہم اسی چیز کو مدنظر رکھیں گے، یہ صرف بورڈ کا ہی فیصلہ نہیں ہوگا، ہم نے ابھی تک دبئی یا پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے کچھ طے نہیں کیا، اس بارے میں حتمی فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا مگر ہمیں اس کیلیے حکومت کی جانب سے بھی گرین سگنل درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں