ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی کامیاب کاروائی ،2 منشیات فروشوں گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی کامیاب کاروائی ،2 منشیات فروشوں گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کی مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی ، ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیرکی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ کی نگرانی میں ایس ایچ او منجھوشوری غلام حیدرمنجھو نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرکے دو منشیات فروشوں گل محمد اور عبدالنبی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مزید ملزمان سے تفتیش کاعمل جاری ہے ملزمان کی نشاندہی پر مذید چھاپے لگائے جارہے ہیں بہت جلد دیگرمنشیات فروش اور ان کے سہولت کار گرفتارکیئے جائیں گے منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ اور ایس ایچ او منجھوشوری غلام حیدر منجھو کی صحافیوں سے گفتگو کیا انہوں نے کہا کہ قیام امن کو مزید بہتر بنانے کیلئے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کے لیے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں علاقے کو منشیات سے پاک کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں