ٹرمپ کی عدالتی فیصلوں پر تنقید انتہائی تباہ کن ہے، فیڈرل جج

ٹرمپ کی عدالتی فیصلوں پر تنقید انتہائی تباہ کن ہے، فیڈرل جج

واشنگٹن:  امریکاکے فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی عدالتی فیصلوں پر تنقید تباہ کن ہے، ٹرمپ اپنی مرضی کیخلاف فیصلہ دینے والے جج کی مذمت بھی کردیتے ہیں، عدالتوں اورنظام انصاف کورکاوٹ سمجھتے ہیں، وہ ججز اور عدالتوں پرتنقیدسے تباہ کن بیانیے کوفروغ دے رہے ہیں، جس سے قانون کی حکمرانی پرعدم اعتمادبڑھ رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکاکے فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی عدالتی فیصلوں پر تنقید تباہ کن ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی جج فریڈمین نے کہا کہ امریکی صدر اپنی مرضی کیخلاف ہرفیصلے پرتنقیدکررہے ہیں، قانونی فیصلوں اورججزپر ان کی باربارتنقیدتباہ کن رویہ ہے۔جج فریڈمین نے کہا کہ ٹرمپ اپنی مرضی کیخلاف فیصلہ دینے والے جج کی مذمت بھی کردیتے ہیں، وہ کئی معاملات میں عدالتوں اورنظام انصاف کورکاوٹ سمجھتے ہیں، وہ ججز اور عدالتوں پرتنقیدسے تباہ کن بیانیے کوفروغ دے رہے ہیں، جس سے قانون کی حکمرانی پرعدم اعتمادبڑھ رہا ہے۔فریڈمین نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ پرحملہ کرنے کے بہت گہریاثرات پڑرہے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ مقدمات ہاری ہے تو اس کا سبب یہ نہیں کہ ججز کلنٹن یااوباما کے حامی ہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ قانون اور آئین پسندججزکی عدالتوں سے مقدمات ہاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں