چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے صوبے بھر میں آوارہ کتوں کے کا ٹنے اور ہسپتالوں میں کتے کے کا ٹنے کے حفاظتی ٹیکہ جات کی عدم موجودگی کا نو ٹس

چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے صوبے بھر میں آوارہ کتوں کے کا ٹنے اور ہسپتالوں میں کتے کے کا ٹنے کے حفاظتی ٹیکہ جات کی عدم موجودگی کا نو ٹس

کوئٹہ 08نومبر :۔چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے صوبے بھر میں آوارہ کتوں کے کا ٹنے اور ہسپتالوں میں کتے کے کا ٹنے کے حفاظتی ٹیکہ جات کی عدم موجودگی کا نو ٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت ،ایڈ منسٹر یٹر میٹروپو لیٹن کا رپوریشن کوئٹہ اور تمام ضلعی انتظامیہ اور ایڈ منسٹر یٹرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کیا کہ صوبے بھرکے تمام ہسپتالوں میںکتے کے کا ٹنے کے انجکشن فوری طور پر فراہم کئے جائیں ۔تمام مونسپل کا رپوریشن صوبے بھر میں کتا مارمہم کا فوری طورپر آغا ز کریں۔جبکہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں10بچوں کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔اس سلسلے میںضلعی انتظامیہ فوری طور پر اقدامات اُٹھا تے ہوئے ہسپتالوں میں انجکشن اور ادویات کی فراہمی کویقینی بنائے انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے اس حوالے سے ایک ہفتے کے اندراندر مکمل رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں