ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کو اسلامی مہینوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے

ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کو اسلامی مہینوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے

سبی 08نومبر :۔ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کو اسلامی مہینوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے اس مبارک مہینے میں مسلمانوں کے لیے خوشی و مسرت کا دن ہے کیونکہ اس مہینے کی بارہ تاریخ کو ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی اس دن کی مناسبت سے ہر گلی اور بازار سجا دیے جاتے ہیں مسجدوں میں چراغاں کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے ان خیالات کا اظہارانہو ں نے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کے شرکاء میں ایس ایس پی فاروق فیض، سبی سکاوٹس سے کرنل جواد، اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر لہڑی جمعہ داد خان ، ایگزیکٹو انجینئر کیسکو سبی محمد دین انصاری، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ایم ایس سول اسپتال سبی غلام سرور ہاشمی ، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، امن کمیٹی ، تاجر برادری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشکوک افراد پر کھڑی نگرانی ر کھے ہوئے ہیں تین سو سے زائد جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جلوس کے روٹس پر دکانوں کو بھی کلیئر کرکے سیل کر دیا جائے گاجبکہ پولیس اور ایف سی کے اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں