الطنطورہ سرما سیزن کا آغاز19دسمبر کو ہوگا، 37 ہزار سیاحوں کی آمد متوقع

0

ریاض: سعودی عرب میں طنطورہ کا علاقہ اپنی سیاحتی اہمیت کی وجہ سے تیزی کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔طنطورہ میں سیاحت کے فروغ کا پہلا قدم گذشتہ سال اٹھایا گیا۔ اس کے بعد رواں سال موسم گرما میں سیاحتی سیزن میں سیاحوں نے اس علاقے کو بھرپور پذیرائی دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت نے طنطورہ میں موسم سرما کے سیاحتی سیزن کا اعلان کیا ہے۔ رواں سال پہلا سیاحتی سیزن 12 دن پر مشتمل تھا۔ موسم سرما کا سیزن جسے ونٹر آف طنطورہ کا نام دیا گیا ہے اب شروع ہو رہا ہے۔ توقع ہے کہ رواں سال کے دوسرے اور آخری سیزن میں 37ہزار مقامی اور غیرملکی سیاحوں کا ہدف پورا ہوجائیگا۔19 دسمبر سے طنطورہ میں دوسرا سیاحتی سیزن شروع ہو رہا ہے اور یہ 7 مارچ 2020ء تک جاری رہے گا۔ اس سیزن میں شامل ہونے والے سیاحوں کو العلاء اور مملکت کے شمالی تاریخی مقامات کو دیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔طنطورہ ونٹرسیزن میں شرکت کرنے والے سیاحوں کے لیے دو طرح کے وزٹ پیکج ایک روزہ پیکج اور ہفتہ وار تعطیل پیکج متعارف کرائے گئے ہیں۔ ایک روزہ پیکج میں سیاح اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی دن کا انتخاب کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.